بیروت: اسرائیل نے جنوبی لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون حملہ کیا، جس میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہارث کو ہدادہ سے ملانے والی مرکزی سڑک پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا اور اس پر 2 میزائل فائر کیے۔ حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص موقع پر ہی شہید ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔لبنان کی وزارتِ صحت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی شہری کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی 27 نومبر 2024ء کے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔مقامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مذکورہ معاہدے کے بعد سے اب تک جنوبی لبنان میں 600 سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں، جن میں متعدد عام شہری بھی نشانہ بنے ہیں۔