یو اے ای کی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا پانچواں سیزن 22 نومبر سے 20 دسمبر تک ہوگا، لیگ کی تاریخ جلد کر دی گئی ہے تاکہ دیگر بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگز سے ٹکراؤ سے بچا جا سکے۔
اس بار 34 میچز کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں 30 لیگ اسٹیج اور 4 پلے آف مقابلے شامل ہیں۔ یہ مقابلے دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں ہوں گے، جب کہ فائنل کی میزبانی ہمیشہ کی طرح دبئی کرے گا۔ ایونٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی اہم وجہ دیگر لیگز جیسے ایس اے ٹوئنٹی سے ہم آہنگی سے بچنا ہے، جو 10 جنوری کے بعد شروع ہوگی۔ لیگ کے چیف ایگزیکٹو، ڈیوڈ وائٹ، نے سیزن 4 کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ براڈکاسٹ نمبرز، شائقین کی دلچسپی اور بڑے کھلاڑیوں کی شرکت نے لیگ کو مزید مضبوط بنایا ہے۔ اس سیزن میں ٹائٹل کے لیے 6 ٹیمیں مقابلہ کریں گی: ڈیزرٹ وائپرز، گلف جائنٹس، ایمرٹس ایم آئی، دبئی کیپیٹلز، شارجہ واریئرز اور ابوظہبی نائٹ رائیڈرز۔