سسٹم کو واسا، ٹیپا، ریونیو بورڈ جیسے اہم اداروں سے جوڑنے کا فیصلہ نہ ہو سکا
لاہور (کرائم رپورٹر) شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ایل ڈی اے میں ڈیجیٹل فائل پراسیسنگ سسٹم متعارف تو کرا دیا گیالیکن سسٹم کو چلانے کے لئے درکار بنیادی سہولتیں اور بین الادارہ جاتی روابط نہ ہونے کے باعث یہ نظام شہریوں کیلئے مشکلات کا سبب بننے لگا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ڈیجیٹل فائل پراسیسنگ سسٹم کو واسا، ٹیپا، بورڈ آف ریونیو اور پنجاب ریونیو اتھارٹی جیسے اہم اداروں سے جوڑنے کا فیصلہ اب تک نہ ہو سکا،جس کے باعث ان اداروں کے ساتھ مطلوبہ معلومات کا تبادلہ ممکن نہیں ہو رہا،اس لئے پراسیسنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے، اور شہریوں کو طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹاو?ن پلاننگ اور ہاو?سنگ ونگ جیسے اہم شعبوں میں کمپیوٹرز ہی دستیاب نہیں، جبکہ جو سسٹمز موجود ہیں وہ انتہائی فرسودہ اور ناقابلِ بھروسا ہیں۔ مانیٹرنگ کا کوئی جامع اور مو?ثر نظام نہ ہونے کے باعث افسروں اور ملازمین کی کارکردگی بھی متاثر ہو رہی ہے۔دفاتر میں انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب نے صورتحال مزید پیچیدہ کر دی ،سسٹم اکثر سست یا ڈاو?ن رہتا ہے جس سے شہریوں کے کام رْک جاتے ہیں۔