4500سے زائد ملازمین متاثر،مالی مشکلات بڑھ گئیں،فوریادا ئیگی کامطالبہ
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب یونیورسٹی کے ہزاروں ملازمین 6 ماہ سے اوور ٹائم اور عید اونیریم سے محروم،مالی مشکلات بڑھ گئیں۔یونیورسٹی کے 4500 سے زائد ملازمین کو گزشتہ چھ ماہ سے اوور ٹائم کی ادائیگیاں نہیں کی جا سکیں۔عید کے موقع پر بھی ملازمین کو اونیریم نہ دیا جا سکا جبکہ ماضی میں ہر عید پر یہ ادائیگی معمول کا حصہ ہوتی تھی۔ملازمین کا کہنا ہے کہ اوور ٹائم اور اونیریم نہ ملنے سے انکی مالی مشکلات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔انکے واجبات فوریادا کیے جائیں۔دوسری جانب ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات ختم ہوتے ہی اوور ٹائم اور دیگر ادائیگیاں کر دی جائینگی۔