عمرہ زائرین کو18اپریل تک سعودی عرب چھوڑنے کا حکم

ریاض(خصوصی رپورٹ )سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق 18 اپریل کے بعد مکہ مکرمہ میں صرف حج ویزہ رکھنے والے افراد کو قیام کی اجازت ہوگی، جبکہ عمرہ، وزٹ یا کسی بھی دوسرے ویزے پر موجود افراد کو شہر چھوڑنا ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ فوری طورپر بغیر پرمٹ مقامی اور غیر ملکی افراد کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد حج سیزن کے دوران انتظامات کو بہتر بنانا اور زائرین کی سہولت کو یقینی بنانا ہے