اوکاڑہ( خصوصی رپورٹ)تھانہ شاہبور پولیس نے کریک ڈا ئون کے دوران اسلحہ کی نمائش کرنیوالے3 افراد کو گرفتار کرکے 2 کلاشنکوف بر آمد کرلیں، ڈی پی او راشد ہدایت کے نوٹس پر اسلحہ کی نمائش کیخلاف بھرپور کریک ڈا ئون جاری ہے، پولیس ترجمان کے مطابق نواحی گا ئوں 42 ٹو ایل کے ایک ڈیرہ پر پولیس نے چھاپہ مارکر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا، جن کی شنا خت رانا زاہد، اکبر علی اور سلمان کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے 2کلاشنکوف اور 2 ویگو ڈالیقبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔