رنگ روڈ پولیس افسروں کیلئے روزانہ 8چالان کا ٹارگٹ

 چالان کا ہدف پورا نہ ہونے پر شفٹ انچارجز کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی 
لاہور(کرائم رپورٹر)رنگ روڈ پولیس نے ٹریفک پولیس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چالان ٹارگٹ متعارف کروا دیا , اب تمام چالاننگ آفیسرز اور سینئر پٹرولنگ آفیسرز کو روزانہ کم از کم 8 چالان کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس کی جانب سے واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ جو افسران چالان ٹارگٹ پورا نہیں کریں گے ان کے شفٹ انچارجز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نفری کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں۔مزید براں رنگ روڈ پر صفائی کی گاڑیاں خصوصاً ایل ڈبلیو ایم سی اور کچرا لے جانے والے ڈمپرز پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔