لاہور ( خصوصی رپورٹ) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت لوکل روڈ پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر کو لوکل روڈ پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں 7 ستمبر تک 82 شاہراہوں کو مکمل کرنے کے ٹارگٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر نے ہائی وے کی فیلڈ فارمیشن کو مزید دس روز کا ٹارگٹ تفویض کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اگلے دس روز میں مزید 87 شاہراہوں کو مکمل کیا جائے۔