آئندہ بجٹ کی تیاری:حکومت اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج شرو ع ہونگے

 اسلام آباد (آئی این پی )عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات میں پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگنے کا امکان ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری اور دیگر معاملات پر پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے تکنیکی وفد کے درمیان مذاکرات آج پیر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم سے متعدد نئے ٹیکس اقدامات اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے پر بات چیت ہو گی، آئی ایم ایف تکنیکی وفد سے مذاکرات میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام شرکت کریں گے۔