معدنیات سے متعلق یکطرفہ فیصلوں کو مسترد کردیا‘اجلاس میں قیادت کی رہائی کی قراردادیں منظور
پشاور(آئی ا ین پی)پی ٹی آئیخیبر پختونخوا نے کالا باغ ڈیم منصوبے کی مخالفت کردی اور معدنیات سے متعلق یکطرفہ فیصلوں کو مسترد کر دیا۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر، جنرل سیکرٹری اور عہدے داران کا اجلاس جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف نے کالا باغ ڈیم کے منصوبے کی مخالفت کی اور معدنیات سے متعلق یکطرفہ فیصلوں کو مسترد کر دیا۔پارٹی اجلاس میں کالا باغ ڈیم کی مخالفت، معدنیات سے متعلق یکطرفہ فیصلوں کو مسترد کرنے اور قیادت کی رہائی کی قراردادیں منظور کی گئیں۔اجلاس میں منظور کی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم کو قطعی طور پر مسترد کیا جائے، کالا باغ ڈیم زرخیز زمینوں کو ڈبونے، لوگوں کوبے گھر کرنے اور صوبائی تنازعات پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔اجلاس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے معدنی وسائل سے متعلق موقف کو تسلیم کیا جائے، صوبے اور عوام کے وسائل کے معاہدے سے متعلق خیبرپختونخوا اسمبلی سے اجازت لی جائے