گنڈاپور کے صوبے نے ہمیشہ ڈیم کی مخالفت کی ‘پیشرفت چاہتے ہیں تو ڈیم والی میٹنگ میں آئیں
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کسی معجزے کے تحت کالا باغ ڈیم بن گیا تو بھی سیلاب آئیں گے۔ ایک انٹرویو میں شیری رحمان نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے صوبے نے ہمیشہ ڈیم بنانے کی مخالفت کی ہے تاہم اگر وہ کوئی پیشرفت چاہتے ہیں تو ڈیم والی میٹنگ میں آئیں، ان کے صوبے نے کالا باغ ڈیم کو مسترد کیا ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی آتی ہے تو ڈیم بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، ملک کے تینوں دریا سب کے سامنے ہیں جبکہ کالا باغ کی لوکیشن بھی دیکھ لیں۔