کراچی (آئی این پی )سندھ ہائی کورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی صوبائی محتسب کے سزا کے خلاف درخواست پر گورنر سندھ کو مقررہ مدت میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی صوبائی محتسب کے سزا کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ گورنر سندھ مقررہ مدت میں مونس علوی کی اپیل پر فیصلہ کریں۔