جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ کے سر پر گیند لگ گئی، کنکشن کا جائزہ

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ کے سر پر گیند لگ گئی، کنکشن کا جائزہ

آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ کو جنوبی افریقا کے خلاف ڈربن میں جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز بیٹنگ کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگنے کے بعد طبی معائنے سے گزرنا پڑا۔
یہ واقعہ پیر کو آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں پیش آیا، جب جنوبی افریقی فاسٹ بولر اینرک نورکیا کی باؤنسر اسمتھ کے ہیلمٹ پر لگی اور گیند فائن لیگ کی جانب چلی گئی۔واقعے کے فوراً بعد آسٹریلوی ٹیم کے فزیو اور ڈاکٹر نے میدان میں اسمتھ کا معائنہ کیا، جبکہ احتیاطی تدبیر کے طور پر ان کا ہیلمٹ بھی تبدیل کیا گیا۔اسمتھ نے بیٹنگ جاری رکھی اور 41 گیندوں پر 27 رنز بنانے کے بعد سائمن ہارمر کی گیند پر لانگ آن پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ تاہم جنوبی افریقا کی دوسری اننگز شروع ہونے پر وہ فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہیں اترے اور ان کی جگہ مائیکل نیسر نے ذمہ داری سنبھالی۔
رپورٹ کے مطابق پیر کی سہ پہر تک اسمتھ میں کنکشن کی تشخیص نہیں ہوئی تھی، تاہم مزید طبی معائنے کے بعد ٹیم میں ان کی دستیابی سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔آسٹریلوی کھلاڑی بیو ویبسٹر نے اسمتھ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سر پر شدید ضرب لگی ہے اور امید ہے کہ وہ جلد ٹیم میں واپس آجائیں گے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 18 اکتوبر سے گکیبرہا میں شروع ہوگا۔