اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس سلسلے میں اپنی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دی ہے، جبکہ دونوں ایوانوں کے اجلاس شام 5 بجے منعقد کرنے کے لیے سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی اجلاسوں سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی شام 4 بجے ہوگا، جس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور پارلیمنٹ کے اجلاسوں سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق معاملہ زیرِ غور آئے گا اور اس کی منظوری حاصل کرنے کے لیے پارلیمانی کارروائی کی جائے گی