ایران کا شرم الشیخ غزہ اجلاس میں شرکت سے انکار

ایران کا شرم الشیخ غزہ اجلاس میں شرکت سے انکار

ایران نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

 ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے عوام پر حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے والے ممالک کے ساتھ کسی بھی میز پر نہیں بیٹھ سکتا۔ عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر بتایا کہ ایران کو اجلاس کے لیے مدعو کیا گیا تھا، مگر ایرانی صدر اور وزیرِ خارجہ دونوں نے شرکت سے انکار کر دیا ہے، کیونکہ وہ ان ممالک سے بات چیت نہیں کر سکتے جنہوں نے ایرانی عوام پر حملے کیے اور پابندیاں عائد کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران غزہ میں جاری جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم اور مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔ یاد رہے کہ اس سال جون میں اسرائیل نے ایران کے میزائل ذخائر اور لانچنگ سائٹس پر حملے کیے تھے، جس کے جواب میں ایران نے وسطی اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، اور امریکہ نے بھی تہران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔