کروڑوں سے تعمیر سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

 اوکانوالہ روڈ سے کوٹلہ ادیب شہید تک سڑک کھڈوں میں تبدیل 
چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کارپٹ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، اوکانوالہ روڈ108/12-L سے کوٹلہ ادیب شہید تک بننے والی کارپٹ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے، حالیہ بارشوں کے بعد سڑک ساتھ کھڈے پڑ چکے اور کناروں کے ساتھ مٹی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو ٹریفک کراسنگ کرتے وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس کے علاوہ سڑک کے قریب کناروں پر پڑے کھڈوں کی وجہ سے رات کے وقت کوئی بھی حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔