امریکا میں وفاقی شٹ ڈا ئون، ہزاروں سرکاری ملازمین برطرف

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکومت نے وفاقی شٹ ڈا ئون کی وجہ سے ہزاروں سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہا ئوس نے بتایا کہ بجٹ بحران کے باعث یہ قدم ناگزیر تھا۔ ملازمین کی برطرفی سے متعدد محکموں کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے ، یہ برطرفیاں خزانہ، صحت ، انسانی خدمات، تعلیم، تجارت، اور ہوم لینڈ سکیورٹی کے محکموں سمیت اہم اداروں میں کی گئی ہیں۔ حکومت نے کانگریس سے فوری بجٹ منظور کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ملازمین کو دوبارہ کام پر بحال کیا جا سکے اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔