طالبہ اپنے ایک دوست کے ساتھ باہر گئی تھی، کچھ لوگوں نے دونوں کو روکا،زیادتی کا نشانہ بنایا
اس کا دوست موقع سے فرار ہو گیا، ہمیں شک ہے کہ وہ بھی واقعے میں ملوث ہے:۔والدمتاثرہ طالبہ
نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک اور ایم بی بی ایس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق مغربی بنگال کے شہر درگاپور میں اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والی ایک 23 سالہ ایم بی بی ایس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ درگاپور کے آئی کیو سٹی میڈیکل کالج میں زیرِ تعلیم تھی اور واقعہ کالج کے گیٹ کے قریب پیش آیا۔تفصیل کے مطابق طالبہ اپنے ایک دوست کے ساتھ باہر گئی تھی، کچھ لوگوں نے دونوں کو روکا اور لڑکی کو ایک ویران علاقے میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ طالبہ کے والد کا کہنا ہے کہ اس کا دوست موقع سے فرار ہو گیا، ہمیں شک ہے کہ وہ بھی واقعے میں ملوث ہے۔