جوبائیڈن اسٹیج فور پروسٹیٹ کینسر کے عارضے میں مبتلا

واشنگٹن(آئی این پی )سابق امریکی خاتونِ اول جل بائیڈن نے اپنے شوہر اور سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی صحت کے بارے میں  اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسٹیج فور پروسٹیٹ کینسر کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں باقی زندگی اس بیماری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایک  انٹرویو  کے دوران جل بائیڈن نے بتایا کہ جب جو بائیڈن صدر تھے تو وہ رات کے وقت بار بار واش روم جانے کی شکایت کرتے تھے، بائیڈن ایک رات میں تقریبا 7 مرتبہ اٹھتے تھے، جس پر انہیں یقین تھا کہ صدارتی طبی ٹیم اس مسئلے کا جائزہ لے گی