کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع خاران اور اس کے جنوب مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز خاران شہر سے 43 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی زیرِ زمین محدود کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ تاہم فوری طورپر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔