اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 9 مئی سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کیس کی سماعت رواں ماہ 28اکتوبرکوہوگی سماعت جج محمدافضل مجوکاکریں گے عدالت پہلے ہی ضمانت میں توسیع کر تے ہوئے عمران خان کو اگلی سماعت پر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کرچکی ہے۔سابقہ سماعت پر جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے تھے کہ اڈیالہ جیل حکام کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر رہا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے 28 اکتوبر تک متعلقہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کر د