انٹر تحصیل فٹ بال ٹورنامنٹ کاآج ہونیوالا فائنل میچ ملتوی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) راولپنڈی انٹر تحصیل فٹ بال ٹورنامنٹ کا گزشتہ روز میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جانے والا فائنل میچ آج ناگزیر وجوہات کی بنا ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر راجہ محمد اشتیاق نے بتایا کہ فائنل میچ کی نئی تاریخ کا اعلان چند روز بعد کر دیا جائے گا اور فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔