بالوں کا جھڑنا، چہرے پر لکیریں اور جھریاں زندگی کے فطری مراحل ہیں،اداکار
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف فیشن ڈیزائنر اور اداکار دیپک پروانی نے بوٹوکس اور پلاسٹک سرجری کے بڑھتے رجحان پر خیالات کا اظہارِ کیا ہے۔حال ہی میں فیشن ڈیزائنر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اداکاروں میں کاسمیٹک سرجری کے بڑھتے رجحان اور اس کے حد سے زیادہ استعمال کے حوالے سے گفتگو کی۔دیپک پروانی کا کہنا ہے کہ انسان کو عمر کے تقاضوں کو خوش دلی سے قبول کرنا چاہیے اور قدرتی انداز میں عمر بڑھنے کے عمل سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ بالوں کا جھڑنا، چہرے پر لکیریں اور جھریاں زندگی کے فطری مراحل ہیں، اس لیے ان سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔فیشن ڈیزائنر نے کہا کہ ایک مخصوص عمر میں کاسمیٹک ٹریٹمنٹس کروانا قابلِ فہم ہے، لیکن ایک حد کے بعد یہ عمل غیر فطری دکھائی دینے لگتا ہے، انسان کو اپنی ظاہری شخصیت میں قدرتی پن برقرار رکھنا چاہیے۔