دماغ کی بڑھتی عمر کو روکنے والا پروٹین دریافت

سان فرانسسکو (نیٹ نیوز)حال ہی میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان فرانسسکو کے محققین نے FTL1 نامی پروٹین کو دماغی بڑھاپے میں اہم کردار ادا کرنے والا دریافت کیا ہے۔محققین نے چوہوں پر کیے گئے تجربے سے پایا کہ چوہوں کے ہپوکیمپس (دماغ کا وہ حصہ جو یادداشت اور سیکھنے سے وابستہ ہے) میں FTL1 کی مقدار زیادہ تھی جس سے دماغی خلیات کے درمیان رابطے کم، نشوونما محدود اور یادداشت کمزور ہو گئی تھی۔جب FTL1 کو گھٹایا گیا تو عمر رسیدہ چوہوں کی دماغی صلاحیت میں حیران کن بہتری دیکھنے میں آئی ? ان کے نیورونز کے رابطے بڑھ گئے اور یادداشت کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ ‘‘صرف روکنا’’ نہیں بلکہ حقیقت میں عمر کے اثر کو معکوس کرنا ہے۔جیسا کہ محقق سول ویلاڈا نے کہا کہ یہ دریافت ایک نوجوان دماغ کی صلاحیتوں کی واپسی کی امید دیتی ہے۔