ٹرمپ کا شام کے صدر سے دلچسپ سوال، ’آپ کی بیگمات کتنی ہیں؟‘، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ٹرمپ کا شام کے صدر سے دلچسپ سوال، ’آپ کی بیگمات کتنی ہیں؟‘، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

واشنگٹن میں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شام کے عبوری صدر احمد الشرع کے درمیان ایک ملاقات ہوئی، جس میں ایک دلچسپ اور وائرل لمحہ دیکھا گیا۔

ملاقات کے دوران، صدر ٹرمپ نے احمد الشرع کو اپنے برانڈ کا ایک خاص پرفیوم تحفے میں دیا۔ ٹرمپ نے اس پرفیوم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "یہ دنیا کا بہترین پرفیوم ہے"۔ اس کے علاوہ، انہوں نے خود احمد الشرع اور شام کے وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی کو بھی یہ پرفیوم لگایا۔مزید برآں، ٹرمپ نے یہ پرفیوم شام کے صدر کو دے دیا، اور مسکراتے ہوئے کہا، "یہ ایک پرفیوم آپ کے لیے ہے اور ایک آپ کی اہلیہ کے لیے۔" اس موقع پر، انہوں نے ہنس کر پوچھا کہ "آپ کی کتنی بیگمات ہیں؟" جس پر شرع نے جواب دیا کہ "صرف ایک"۔

ملاقات کے بعد، میڈیا سے گفتگو میں، ٹرمپ نے کہا کہ وہ شام کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اسی دوران، امریکی محکمہ خزانہ نے شام پر عائد اقتصادی پابندیوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان بھی کیا، تاکہ شام کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔یہ لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، کیونکہ اس میں امریکی صدر کی دلچسپ انداز اور شام کے صدر کے ساتھ دوستانہ گفتگو کو نمایاں کیا گیا۔