مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

محراب پور(خصوصی رپورٹ) محراب پور میں بھریا روڈ پولیس اسٹیشن کے پولیس اہلکاروں پر ٹیل نہر پر واقع پولیس چوکی پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ حملہ نائٹ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں پر کیا گیا جن کی شناخت سعید سولنگی اور غلام حسین راجپر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے