مریدکے: سلنڈر دکان میں دھماکہ ، متعدد دکانیں اور گھر متاثر

مریدکے، کالاشاہ کاکو(خصوصی رپورٹ) گزشتہ رات مریدکے جی ٹی روڈ پر واقع ایک گیس سلنڈر کی دکان میں اچانک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں آگ نے متعدد دکانوں اور گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے شعلے میلوں دور سے دیکھے جا سکتے تھے اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ریسکیو ٹیموں نے چھ گاڑیوں کے عملے کے ساتھ بروقت کارروائی کرتے ہوئیڈھائی سے تین گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔