تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع

 لاہور(خصوصی رپورٹ ) رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کا آغا زآج ہو گا۔ یہ اجتماع دو مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کا دوسرا مرحلہ 13 نومبر کو شروع ہو کر 16 نومبر کو دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا۔دوسرے مرحلے میں گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ننکانہ، چنیوٹ، حافظ آباد، گلگت بلتستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، بہاولنگر، بشام، بہاولپور، لودھراں کے علاوہ مردان، صوابی اور مالاکنڈ کے علاقے شامل ہیں۔