واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پینوراما کی دستاویزی فلم میں اپنی تقریر کی ایڈینٹگ کے معاملے پر بی بی سی کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے ان کی چھ جنوری کی تقریر کو پیش کیا گیا اس سے ناظرین کو دھوکہ ہوا۔امریکی صدر کی جانب سے پینوراما کی دستاویزی فلم کی ایڈینٹگ کے معاملے پر بی بی سی کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انھوں نے اس بارے میں عوامی سطح پر بات کی ہے