بی بی سی نے ٹرمپ کی تقریرکی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی

 6 جنوری 2021 کی ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصوں کو غلط جوڑا گیا‘معاوضہ دینے سے انکار
لندن(آئی این پی )برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ کرنے پر معافی مانگ لی تاہم معاوضہ دینے سے انکار کردیا۔بی بی سی نے تسلیم کیا  6 جنوری 2021 کی ٹرمپ کی تقریر کے مختلف حصوں کو اس انداز میں جوڑا گیا کہ ایسا غلط تاثر پیدا ہوا جیسے ٹرمپ نے براہِ راست تشدد پر اکسانے کی اپیل کی ہو۔