دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا عظمی بخاری

پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،پاکستان ذمہ دار اور خودمختار ملک ہے ، دوسرے ممالک کی خود مختاری پر بھی یقین رکھتا ہے
پاک فوج نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو چند گھنٹوں میں دھول چٹائی‘ خود کو دنیا کی بہترین فوج ثابت کرچکی:وزیراطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور (سپیشل رپورٹر )وزیر اطلا عات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے  پاکستان اپنی قومی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی کمپرومائز نہیں کریگا۔دہشتگردوں اور انکے سہولتکاروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔بھارت اور افغان رجیم دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔اپنے ایک بیان  میں عظمی بخاری نے اسلام آباد کچہری اور وانا میں کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت دہشتگردوں کے حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔پاک فوج نے وانا کیڈٹ کالج میں کامیاب ریسکیو آپریشن سے سینکڑوں طلبا اور اساتذہ کی جانیں بچائی۔پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔پاکستان ایک ذمہ دار اور خودمختار ملک ہے،پاکستان دوسرے ممالک کی خود مختاری پر بھی یقین رکھتا ہے۔پاک فوج نے مئی میں اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو چند گھنٹوں میں دھول چٹائی۔پاک فوج خود کو دنیا کی بہترین فوج ثابت کرچکی۔پاک فوج ارض پاک کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔