پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک:پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 111 روپے ہو گئی ہے۔ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 14 ڈالرز بڑھ کر 2607 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔ یہ اضافہ ایک دن قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کمی کے بعد سامنے آیا ہے۔