امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اماراتی صدر شیخ محمد بن زايد النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور خطے کے اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران خطے میں سیکیورٹی چیلنجز، سیاسی صورتحال اور مختلف علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر امریکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ شراکت داری کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، جس میں سیکیورٹی، معیشت اور علاقائی استحکام جیسے امور شامل تھے۔سیاسی مبصرین کے مطابق یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں مختلف سیاسی اور سیکیورٹی معاملات پر عالمی توجہ بڑھ رہی ہے، اور بڑی طاقتیں خطے میں اپنے سفارتی روابط کو مزید فعال بنا رہی ہیں۔