کراچی پولیس چیف کا پنکی کو بغیر ہتھکڑی عدالت پیش کرنے کا سخت نوٹس

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا انمول عرف پنکی کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کرنے کے معاملے کا سخت نوٹس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطا بق نجی ٹی وی پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ سے فوری رپورٹ طلب ،متعلقہ افسران کے کردار کے تعین کیلئے انکوائری کی ہدایت جاری کردی۔کراچی پولیس چیف  آزاد خان کا کہنا ہے  قانون اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔