واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے دعوی کیا ہے متحدہ عرب امارات نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران خفیہ طور پر ایران پر متعدد حملے کئے ۔امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے جنگ کے دوران ایران کے لاوان جزیرے پر واقع آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور ریفائنری عارضی طور پر بند ہوگئی۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حملہ اپریل کے اوائل میں اس وقت کیا گیا جب امریکی صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کرنے والے تھے۔اخبار کے مطابق ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ امریکا نے خاموشی سے جنگ میں یو اے ای کی شمولیت کا خیرمقدم کیا۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران نے ان حملوں پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے یو اے ای اور کویت پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کیے۔