پولیس لائنز ہسپتال میں مفت طبی سہولیات کی فراہمی

 لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر اور صحت کے حوالے سے اہم اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہسپتال پولیس لائنز میں میو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات سے ماہر ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز منزہ کرامت کے مطابق گزشتہ روز جلد کے امراض کے ماہر ڈاکٹرز پولیس لائنز ہسپتال میں ڈیوٹی انجام دیں گے جبکہ گائناکالوجسٹ، ڈینٹسٹ اور فزیوتھراپسٹ ڈاکٹرز بھی مریضوں کے معائنے کیلئے دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس افسران، جوان اور ان کے اہلخانہ کو مفت چیک اپ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ لیبارٹری ٹیسٹ اور ایکسرے کی سہولت بھی موجود ہے۔ ایس پی منزہ کرامت نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی صحت اور فلاح و بہبود ترجیح ہے کیونکہ جسمانی طور پر فٹ فورس ہی عوام کے تحفظ کے فرائض بہتر انداز میں انجام دے سکتی ہے۔