برطانیہ کا امیگریشن پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے  کون یہاں آسکتا ہے کون نہیں: برطانوی وزیراعظم کئیراسٹارمر
   لندن(آئی این پی )برطانیہ نے ایمیگریشن پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا  ۔ غیرملکی خبررساںادارے  کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ویزا پالیسی پرخطاب میں کہا یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے کہ کون یہاں آسکتا ہے کون نہیں،تارکین وطن نے جنگ عظیم کے بعد اس ملک کو بنانے میں مدد دی،ہمیں اب صرف ان تارکین وطن کو موقع دینا چاہیے جو جدید قومی تعمیر میں حصہ ڈالیں۔کیئراسٹارمر نے مزیدکہا سستے لیبر کے نام پرلوگوں کا ہجوم برطانیہ میں جمع کرنا ٹھیک نہیں ہے،ایمیگریشن قوانین کو سخت کرنا ہوگا تاکہ تارکین وطن کے مسئلے پر قابو پاسکیں۔