حافظ عبدالرئوف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

 راولپنڈی (آئی  این پی )مولانا مسعود اظہر کے بھائی حافظ عبدالرئوف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بھی بے نقاب ہوگیا، ان کے مارے جانے کی خبریں بھارتی میڈیا میں زیرگردش تھیں۔رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت اور میڈیا اس حوالے سے پروپیگنڈا کرنے میں مصروف تھے، حافظ عبدالرئوف کی جانب سے نماز جنازہ پڑھانے کی تصاویر برطانیہ میں تعینات بھارتی سفیر نے  برطانوی ٹی وی کے پروگرام میں دکھائی تھیں، جس کے بعد یہ پروپیگنڈا بھی کیا گیا، انہیں بھی بھارت کے حملوں میں مارا جاچکا ہے، تاہم حافظ عبدالرئوف کے مارے جانے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں حافظ عبدالرئوف کے مارے جانے کے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا