زرعی مداخل کیلئے جاری قرض کی 60فیصد واپسی مکمل ہوگئی ‘کاشتکاروں کو اگلی فصل کے لئے بھی اربوں روپے سبسڈی دی جائے گی
وزیراعلی کی ہرڈویژن میں تھیلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کی منظوری ،21 ضلعی اور 15 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں سینٹر بنائے جائیں گے
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلی مریم نواز شریف نے6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے فی ایکڑ 5ہزار روپے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراکی منظوری دیدی۔کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار سبسڈی دی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کاشتکاروں کو اگلی فصل کے لئے بھی اربوں روپے سبسڈی دی جائے گی۔اجلاس کے شرکاء کو بتایاگیا کہ کاشتکاروں نے 36ارب روپے زرعی مداخل خریدنے کیلئے استعمال کرلئے، کسان کارڈ سے زرعی مداخل کیلئے جاری قرض کی 60فیصد واپسی مکمل ہوگئی ۔کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے زریعے لئے گئے 22- ارب کے قرض واپس کردئیے۔کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے زریعے نئی فصل کے لئے دوسری قسط کا اجرا کرلیا۔اجلاس میں بتایاگیاکہ ویٹ سپورٹ پروگرام کے لئے موصولہ 50 فیصد درخواستوں کی تصدیق کی ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میںزرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کی سکیم کا جائزہ لیاگیا۔دریں اثناء وزیراعلی مریم نواز نے ہرڈویژن میں تھیلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دیدی ۔ محکمہ صحت و بہبود آبادی کے اجلاس کےآغاز پروزیراعلی پنجاب نے شرکا کوآپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پرمبارکباد دی،مریم نوازکاکہنا تھا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے قوم کو نیا اعتماد دیا قومی جذبہ کی نئی روح پھونک دی ہے۔وزیراعلی نے کہانوازشریف نے ایٹمی دھماکیکرکے ملک کوناقابل تسخیربنایا،انہوں نے پنجاب بھرمیں مریضوں کیلئے معیاری بلڈ کی فراہمی کیلئے پلان طلب کرلیا۔ہرڈویژن میں تھیلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔