پاکستان سپر لیگ کے باقی آٹھ میچ 17 سے 25 مئی تک کرانے کا پلان تیار

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے باقی میچز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔ذرائع کے مطابق لیگ کے باقی آٹھ میچز 17 سے 25 مئی تک کرانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے, لیگ کے مجوزہ شیڈول کے تحت میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے, چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد شیڈول کا جلد اعلان متوقع ہے