آج پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

آج پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

امریکہ نے روسی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر عائد 30 روزہ پابندی میں نرمی کا اعلان کیا ہے، جس کے اثرات عالمی مارکیٹ میں فوری طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

سکاٹ بیسنٹ  کے مطابق یہ اقدام عالمی توانائی منڈی کو مستحکم کرنے کے لیے اٹھایا گیا، خاص طور پر ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی بحریہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کر سکتی ہے اور ایران کے خلاف کسی بھی جنگی اقدام کے مالی بوجھ کو ناقابل برداشت نہیں ہونا چاہیے۔اگرچہ امریکہ نے تیل کے محفوظ ذخائر مارکیٹ میں لانے کا اعلان کیا، لیکن خام تیل کی قیمت ایک ہی دن میں تقریباً 10 فیصد اضافے کے بعد 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ خام تیل 101.3 ڈالر فی بیرل اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 96.27 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نے عالمی توانائی منڈی پر دباؤ بڑھا دیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔ حکومت نے حال ہی میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا، جس کے بعد پیٹرول 321 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 335 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ صرف ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر اثر ڈالے گا بلکہ اشیائے خوردونوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرے گا، جس سے عام شہریوں پر مہنگائی کا دباؤ بڑھ جائے گا۔