بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، مداحوں میں خوشی کی لہر

بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، مداحوں میں خوشی کی لہر

اداکارہ زائرہ وسیم، جو اپنی شاندار اداکاری سے بالی ووڈ میں خاص مقام رکھتی ہیں، نے اپنے نکاح کی خبر شیئر کی ہے۔

 انہوں نے 2019 میں اسلام قبول کرنے کے بعد شوبز سے وقفہ لیا تھا۔ حال ہی میں، انہوں نے انسٹاگرام پر دو تصاویر پوسٹ کیں جن میں سے ایک میں وہ نکاح نامے پر دستخط کر رہی ہیں اور دوسری میں سرخ رنگ کے عروسی لباس میں شادی کے موقع پر منظر دکھایا گیا ہے۔زائرہ وسیم کا کیریئر شروع ہوا عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ سے، جس میں انہوں نے نوجوان گیتا پھوگٹ کا کردار ادا کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے ’’سیکرٹ سپر اسٹار‘‘ اور ’’دی اسکائے اِز پنک‘‘ جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔اداکارہ کی یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں مداحوں اور فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ زائرہ وسیم کی پوسٹ کو لاکھوں لائیکس مل چکے ہیں، اور ان کے مداح ان کی زندگی کے نئے سفر کے لیے دلی دعائیں کر رہے ہیں۔