ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوئی بھی فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل نہیں کر رہا۔
امریکی صدر نے اوول آفس میں آئرلینڈ کے وزیرِاعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ کوئی فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل نہیں کر رہا۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ سے کسی کو بے دخل نہ کرنے کے ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ امریکہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کرے گا اور اس علاقے میں استحکام لانے کے لئے ہزاروں ملازمتیں پیدا کرے گا۔ ٹرمپ کے اس بیان پر مسلم ممالک کے ساتھ ساتھ چین، روس اور یورپی ممالک سمیت دنیا بھر سے مذمتی بیانات سامنے آئے تھے۔