برطانیہ: بحری جہاز حادثے کے بعد کارگو شپ کے کپتان کو گرفتار کر لیا گیا

 لندن (آئی ا ین پی)دو روز قبل شمالی سمندر میں دو بحری جہازوں کے درمیان ہونے والے حادثے کے بعد کارگو شپ کے کپتان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پرتگالی پرچم بردار شپ سولونگ اور امریکی پرچم بردار آئل ٹینکر اسٹینا امیکلیٹ پیر کی صبح مشرقی یارکشائر کے ساحل کے قریب آپس میں ٹکرا گئے تھے۔ہمبر سائیڈ پولیس نے بتایا کہ کارگو شپ کے 59 سالہ کپتان کو سنگین غفلت کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔