امریکا جو کرنا چاہتا ہے کرے ، مذاکرات نہیں کریں گے: ایرانی صدر کا اعلان

ایسی بات چیت کو قبول نہیں کریں گے جو دھمکیوں کے تحت کی جائے ، میں امریکا سے بات چیت نہیں کروں گا،مسعود پزشکیان 
 تہران (آئی این پی )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دوٹوک الفاظ میں امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جو کرنا چاہتا ہے کرے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ امریکا ہمیں احکامات اور دھمکیاں دے یہ قابل قبول نہیں، میں امریکا سے بات چیت نہیں کروں گا۔ایرانی صدر نے کاروباری شخصیات کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جوکرنا چاہتا ہے کرے، ایسی بات چیت کو قبول نہیں کریں گے جو دھمکیوں کے تحت کی جائے۔