برابری کی بنیاد پر مذاکرات چاہتے ہیں، غیر سنجیدہ امریکی رویہ مذاکرات کی درخواست سے متصادم ہے،مسعود پزشکیان
تہران(آئی این پی)اایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو دھمکیوں سے گریز کرے۔ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش پر رد عمل دیتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا سے برابری کی بنیاد پر مذاکرات چاہتے ہیں، ایک طرف دھمکی دوسری طرف مذاکرات کی پیش کش ہے، امریکا کا غیر سنجیدہ رویہ مذاکرات کی درخواست سے متصادم ہے۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا امریکا ایک طرف مذاکرات دوسری طرف دھمکیاں دے، امریکا مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو دھمکیوں سے گریز کرے۔