عدالت نے عمران خان کے حوالے سے وزارت داخلہ کو دوبارہ خط لکھ دیا، حسان نیازی پر رپورٹ طلب
اسلام آباد (آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز سمیت متعدد رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔جمعہ کو اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے مقدمہ نمبر 153 تھانہ رمنا میں نامزد رہنماؤں کے خلاف وارنٹ جاری کیے۔ وارنٹ کا سامنا کرنے والوں میں شبلی فراز کے علاوہ میجر (ر) طاہر صادق اور علی نواز اعوان بھی شامل ہیں۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے وزارت داخلہ کو ایک بار پھر خط ارسال کیا ہے جبکہ ان کے بھانجے حسان نیازی کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے