سعودی وزیرخارجہ سے ناروے میں ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ کی ملاقات

    ریاض (یواین پی) سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ناروے میں ایرانی اور مصری ہم منصبوں نے ملاقات کی ہے۔ایس پی اے کے مطابق اوسلو انٹرنیشنل فورم 2025 کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔