امریکہ کا آسٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ آبدوز معاہدے پر نظر ثانی پر غور

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے آسٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ ہونیوالے اربوں  ڈالر آبدوز ڈیل پر دوبارہ غور کرنا شروع کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق سابق صدر بائیڈن کی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے ایٹمی آبدوزوں  کے معاہدے پر موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ امریکی مفادات کو سب سے اوپر رکھ کر دوبارہ غور کرے گی۔