ماسکو ریجن پر یوکرینی ڈرون حملے، 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

ماسکو ریجن پر یوکرینی ڈرون حملے، 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

روس کے ماسکو ریجن میں یوکرینی ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

کام کے مطابق حملوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ماسکو ریجن کے گورنر آندرے ووروبیوف نے بتایا کہ پیونیرسکی ٹاؤن پر کیے گئے ڈرون حملے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 دیگر زخمی ہوئے۔گورنر کے مطابق ماسکو ریجن کے ایک اور علاقے میں بھی یوکرینی ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں مزید 2 افراد زخمی ہوئے۔روسی حکام نے واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں اور امدادی ٹیموں کو متحرک کر دیا ہے، جبکہ حملوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔دوسری جانب یوکرین کی جانب سے ان حملوں پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے دوران دونوں ممالک ایک دوسرے کے علاقوں میں ڈرون اور میزائل حملوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں، جس کے باعث سرحدی اور اندرونی علاقوں میں سیکیورٹی خدشات بدستور برقرار ہیں۔